تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

جیکب آباد میں خسرے کی وبا بے قابو، 2 معصوم جاں بحق

جیکب آباد: ٹھل میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی، مزید دو معصوم بچے اس وبا کا شکار ہوکر چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث خسرہ کی وبا پر کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث وبا بے قابو ہوگئی ہے۔

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے شیخ محلہ سے تعلق رکھنے والے معصوم بچے خان محمد شیخ اور گاؤ ں حاجی میہار شر کی معصوم بچی آسیہ شر خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئی ہے۔

اہل علاقہ نے بچوں کے جاں بحق ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ خسرہ کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسین تک فراہم نہیں کی جارہی ہے اور ہی سندھ حکومت کی جانب سے کسی ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، متعدد بچے متاثر

احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ خسرہ کی موجودہ صورتحال کے مد نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جانے کی ضرورت ہے تاکہ خسرہ میں مبتلا بچوں کو فوری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ ماہ کےدوران صرف ٹھل میں خسرہ کے باعث فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 46 تک جاپہنچی ہے جبکہ ضلع بھر میں اس سے اموات کی تعداد 66 ہے۔

Comments

- Advertisement -