اشتہار

پاکستان میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، اہم فیصلے کرلئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/ اسلام آباد : منکی پاکس کے علاج کے لئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خصوصی ٹریننگ دینے جبکہ پولی کلینک میں منکی پاکس کیسز کیلئے فلٹر او پی ڈی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اورپیشگی قدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو الرٹ کردیا اور اسپتالوں میں منکی پاکس کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈ قائم کردیئے گئے۔

- Advertisement -

اجلاس میں منکی پاکس علاج کے لئے ڈاکٹروں اور طبی عملےکوخصوصی ٹریننگ دینےکا فیصلہ کیا گیا اور منکی پاکس کےممکنہ خطرے کے پیش نظر خصوصی وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کمیٹی میں نگراں وزیرڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر جمال ناصر،منصور قادر شامل ہیں ، کمیٹی منکی پاکس کےحوالے سےصورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی۔

دوسری جانب وفاق کے تحت اسپتالوں میں منکی پاکس کیسز کے پیش نظر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، پولی کلینک اسپتال میں 8 بیڈز کا منکی پاکس آئیسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولی کلینک میں4بیڈز مصدقہ اور 4مشتبہ کیسز کیلئے مختص ہیں، پولی کلینک شعبہ میڈیسن، سکن کے ڈاکٹر منکی پاکس کا علاج کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک میں منکی پاکس کیسز کیلئے فلٹر او پی ڈی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پولی کلینک میں فلٹر او پی ڈی آئیسولیشن وارڈ میں قائم ہو گی جبلپ منکی پاکس فلٹر او پی ڈی 2 شفٹ میں کام کرے گی۔

پولی کلینک میں منکی پاکس فلٹر او پی ڈی صبح 8 تا رات 8 بجے تک ہو گی، فلٹر او پی ڈی میں شعبہ میڈیسن و سکن کے ڈاکٹرز مریض دیکھیں گے، منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سے سیمپلز شعبہ ریڈیالوجی کا عملہ اکٹھا کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں