جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سر گنگارام اسپتال لاہور میں جان بچانے والی ادویات ختم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سرکاری اسپتالوں کے دورے کسی کام نہ آ سکے۔ سر گنگارام اسپتال میں جان بچانے والی ادویات کا اسٹاک ختم ہوگیا۔

دستاویزات کے مطابق گنگارام اسپتال میں 25 اقسام کی ادویات کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے، دل کے مریضوں کیلیے ادویات بھی ناپیدا ہو چکی ہیں۔ ڈریپ سیٹ اور آپریشن کے دوران خون روکنے والی دوائی بھی موجود نہیں۔

اس کے علاوہ ایکسرے فلم، انسولین اور بلڈ پریشر کی دوائی سمیت ڈسپوزیبل سامان بھی ختم ہوگیا ہے۔ اسپتال میں کیلشیئم اور بخار کا سیرپ تک دستیاب نہیں۔

- Advertisement -

ایم ایس میڈیسن ڈاکٹر عظمیٰ یوسف اہل خانہ کے ہمراہ ایک ماہ کی چھٹی پر امریکا روانہ ہوگئیں۔

سیکرٹری صحت کے 10 جولائی ٹینڈر کے احکامات انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیے۔ اسپتال کی میڈیسن 2023 اور 2024 کا ٹینڈر ابھی تک نہ ہو سکا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم ایس ڈاکٹر عامر سلیم کے کمیشن کی وجہ سے ٹینڈر تاخیر کا شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں