جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ہر خواب کی قیمت ہوتی ہے:‌ فلم ’’باجی‘‘ کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’باجی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، اداکارہ میرا کو امید ہے کہ اُن کی فلم بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی سینیما میں اے آر وائی کی فلم باجی کا ٹریلر ریلیز ہونے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں شوبز شخصیات سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ میران کو یقین ہے کہ اُن کی نئی فلم بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی ڈرامے، سسپینس اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم باجی 28 جون کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اے آر وائی فلمز کی جانب سے ایک منٹ 21 سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ فلم باجی کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جسے شائقین نے بہت زیادہ پسند کیا اور طویل عرصے بعد فلم نگری میں اداکارہ میرا کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔

باجی میں آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، محسن عباس حیدر، نیئر اعجاز اور نشو بیگم شامل ہیں۔

یہ فلم میرا کے کیریئر پر بنائی جاررہی ہے، مختصر ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ ’باجی‘ کی مقبولیت کا دور ختم ہونے کو ہے جبکہ اُن کی جگہ آمنہ الیاس لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں