جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

میشا شفیع علی ظفر سے قانونی جنگ لڑنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف گلوکار میشا شفیع نے نامور فنکار علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کر لی، گلوکارہ کی جانب سے دو وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے قانونی معاملات کے لیے بیرسٹر احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کر لیں، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات سے متعلق اب میڈیا مذکورہ شخصیات سے رابطہ کرے.

یاد رہے کہ گذشتہ روز علی ظفرنے میشا شفیع کو لیگل نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے فوری معافی کا مطالبہ کیا تھا، علی ظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا پربے بنیاد الزام لگائے اور میڈیا پرانھیں ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ میشا شفیع دو ہفتے میں میڈیا پر آکر تمام الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں، اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائرکروں گا.

اب میشا شفیع کی عدالتی جنگ کے لیے وکلا کی خدمات حاصل کر لی ہیں. یاد رہے کہ چند روزل قبل میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا تھا۔


علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں