تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عجیب رنگ کے کتے کی پیدائش، دیکھنے والے بھی حیران

روم: اٹلی میں کسان کے گھر پر پلنے والے سفید کتے نے 8 بچے دیے جن میں سے ایک سبز رنگ کا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے کسان کرسٹیان مالوکی کے گھر پر چھوٹی نسل کا کتا کئی عرصے سے موجود ہے جس نے 9 اکتوبر کو 8 بچے دیے۔

کسان نے بتایا کہ جس کتے نے بچے دیے اُس کا رنگ سفید ہے، 7 بچے تو ماں کی طرح  سفید جبکہ ایک بچہ بہت ہی منفرد سبز ’پستے کے رنگ‘ کا ہے۔

کرسٹیان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب سبز رنگ کے بچے کو دیکھا تو منظر دیکھنے کے باوجود یقین نہیں کرسکے مگر پھر جب بچے کو گود میں اٹھایا تو یقین آہی گیا۔

کسان نے بتایا کہ وہ اپنے کیٹل فارم کی دیکھ بحال کے لیے کئی عرصے سے کتے پال رہے ہیں جنہوں نے بچے بھی دیے مگر اُن کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے ہرے رنگ کا کتا دیکھا۔

مزید پڑھیں: سبز رنگ کے کتے کی پیدائش

مالک کے مطابق تمام بچے نہ صرف صحت مند ہیں بلکہ وہ اب ماں کا دودھ بھی پی رہے ہیں۔

ویٹنری ڈاکٹرز کے مطابق کتے کے بچے کا سبز رنگ کسی خطرے یا تابکاری شعاعوں کا نتیجہ نہیں بلکہ دوران حمل کتے کے پیٹ میں موجود سبز رنگ کا مائع مادہ زیادہ مقدار میں خارج ہوا جس کی وجہ سے بچے کا رنگ تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: گائے سے مشابہ انوکھے کتے کی پیدائش

ڈاکٹرز کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ بچے کا ہرا رنگ سفید میں تبدیل ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -