اشتہار

ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستارایک نکاتی ایجنڈے پرمتفق ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم ، پی ایس اپی اور فاروق ستار ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس میں ایم کیوایم ،پی ایس پی ،فاروق ستار کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر کامران ٹیسوری بھی شریک ہوئے، ملاقات میں ایم کیو ایم کے دھڑے گلے شکوے بھلا کر گرم جوشی سے ملے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں شریک دھڑوں نے گیارہ جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج پر اتفاق کیا اور متنازعہ حلقہ بندیوں پر قانونی چارہ جوئی کرنے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’بلدیاتی الیکشن فوری ہونے چاہئیں، شہر سے تمام مافیاز کا خاتمہ ہوگا

گورنر ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں پی ایس پی اور فاروق ستار نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی، اجلاس کے شرکا کا موقف تھا کہ پیپلزپارٹی کی ناانصافیوں کا راستہ روکنےکیلئےمتحد ہونا ہوگا، سب کا اتحاد اورایک آواز ہی ان ناانصافیوں کاجواب ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ وقت اتحاد کاہے ، بلدیاتی الیکشن میں سندھ کے شہری علاقوں کو نظرانداز کیا جارہاہے،ایک پیچ پرہونا وقت کی ضرورت ہے اور سندھ کے شہری علاقوں میں ہماری ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں