اشتہار

’’پاکستانی فلم انڈسٹری نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دیا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری نے صنفی امتیاز  جیسے حساس مسئلے میں بالی ووڈ اور لالی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے جوانی پھر نہیں آنی کی اداکارہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں صنفی امتیاز کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ایسا صرف پاکستانی انڈسٹری میں ہے کہ یہاں مرد اور خواتین اداکارؤں کو کام کرنے کے یکساں مواقع فراہم اور برابری کی بنیاد پر پیسے (فیس) دی جاتی ہے، مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ اس معاملے میں ہمارے یہاں کوئی امتیاز نہیں بلکہ صرف فن کی قدر ہے‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’حال ہی میں ہونے والے ایوارڈ شو میں فہد مصطفیٰ اور میری پرفارمنس ایک ساتھ تھی، شو کی ڈائریکٹر فریحہ الطاف نے ہم دونوں کی کام کے عوض ایک برابر فیس ادا کی‘‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پریانکا امریکا میں بیٹھ کر بھارتیوں کی زبان بول رہی ہیں، مہوش حیات

’’ہماری انڈسٹری اور کمیونٹی میں صنفی امتیاز کا کوئی تصور نہیں کیونکہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک دوسرے کی عزت کی جاتی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد ہی ہم کام شروع کرتے ہیں‘‘۔

مہوش حیات نے اُن لڑکیوں کو مشورہ دیا  جنہوں نے میڈیا انڈسٹری میں ابھی قدم رکھا۔ ’’میری اسٹریپ آج کام نہیں کررہیں مگر انہوں نے بہت سارے آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے۔

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو پر بننے والی فلم کے حوالے سے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کو عمر کا لیبل نہیں دینا چاہیے، یہ ضروری نہیں کہ کردار ادا کرنے کے لیے بڑی عمر کی ضرورت ہو بلکہ اداکاری کی صلاحیت ہونا بے حد ضروری ہے۔

مہوش حیات کا مکمل انٹرویو

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں