جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کیا مہوش حیات نے گلوکار بننے کا فیصلہ کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں تاہم انہوں نے لیجنڈری گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا بوم بوم گا کر مداحوں کو ایک بار پھر حیران کردیا۔

اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم میں دیگر کرداروں کی طرح شاندار اداکاری کرنے والی مہوش حیات کا فن سرچڑھ کر بولتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جس ڈرامے یا فلم میں کام کیا اُسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں معروف لیجنڈری پاکستانی اداکارہ نازیہ حسن کا گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔ یاد رہے کہ مہوش حیات کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں بھی شیراز اپل کے ساتھ گانا گا کر اپنے اندر چھپے فن کو مداحوں کے سامنے لائیں تھیں۔

یہ بھی دیکھیں: مہوش حیات بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ اداکارہ کی تصویر وائرل

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکارہ میوزک کی دنیا کی ملکہ تھیں جنہوں نے پاپ میوزک کو نئی جہد بخشی، نازیہ حسن کے گانےپر پرفارم کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ مہوش حیات نے عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بنائی جانے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں برس پاکستان کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں