تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چڑیا گھروں‌ میں‌ جانوروں‌ کی حالتِ زار پر مہوش حیات سیخ‌ پا، بڑا مطالبہ کردیا

کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ملک بھر کے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اب تک انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ایسے میں جانوروں کے حقوق کی بات کرنا بہت دور کی بات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کی منتقلی اور حالتِ‌ زار پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں جانوروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر تب ہی ایکشن لیا جاتا ہے جب کوئی غیر ملکی شخص اس مسئلے پر آواز بلند کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی چڑیا گھروں میں موجود جانوروں کے معاملے میں کسی غیر ملکی شخصیت کی مداخلت ہمارے لیے شرم ناک بات ہے، ایسی صورت حال میں پاکستان کے تمام چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہاں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی ہو وہاں کی انتظامیہ کو فوری طور پر چڑیا گھر کو خود ہی بند کردینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہمالین ریچھوں کی عدم منتقلی پر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کی منتقلی کے دوران 12 جانور اور پرندے ہلاک ہوئے جبکہ اسی دوران 530 جانور و پرندے بھی غائب ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ مرغزار چڑیا گھر کے صرف 92 جانوروں اور پرندوں کو دیگر 6 چڑیا گھروں میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے جانوروں کی حالت زار پر مرغزار چڑیا گھر کو بند کر کے اسے دوسری منتقل کرنے کا حکم دیا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے لکھا تھا کہ جانوروں کو ایسی جگہ پر منتقل کیا جائے جہاں اُن کی مکمل دیکھ بھال ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کاون ہاتھی کے بعد چڑیا گھر کے 2ریچھوں کو بیرون ملک منتقل کرنیکی تاریخ طے

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر مرغزار چڑیا گھر میں موجود دنیا کے معصوم ترین ہاتھی کاون کو روسی ساختہ طیارے کے ذریعے کمبوڈیا روانہ کیا گیا ہے جبکہ اب عدالت نے دو ریچھوں کی منتقلی کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -