جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

اراکین سندھ اسمبلی کو بہترین کارکردگی پر کل ایوارڈ دیے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی رواں ماہ اپنی 5 سالہ مدت پوری کر رہی ہے حکومت کے خاتمے سے قبل اراکین اسمبلی کو بہترین کارکردگی پر کل ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کی 5 سالہ مدت رواں ماہ پوری ہو رہی ہے حکومت کے ختم ہونے سے قبل موجودہ اراکین اسمبلی کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کل اراکین کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دیے جائیں گے جب کہ ایم پی ایز کے گروپ فوٹو کی بھی تقریب ہوگی۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی نے تمام اراکین کو کل اجلاس میں آنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے اراکین کو مدعو کیا ہے۔

- Advertisement -

سندھ اسمبلی کب توڑی جائے گی؟ فیصلہ آج ہوگا

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ کل کے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں