ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

راولپنڈی میں میٹرو پل سےپتھرگرنے کے سبب نوجوان جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: میٹرو بس کے پل سے وزنی پتھرگرنے کے سبب ایک غریب نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار میٹرو پل سے کئی کلو وزنی ایک پھتر نیچے موجود نوجوان پر آگرا، متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق میٹرو بس ٹریک پر مختلف نوعیت کے حادثات میں اب تک 13 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی اور مقتول کے ورثاء جسے قصوروارٹھہرائیں گے اس کے خلاف اس سانحے کامقدمہ درج ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس نوعیت کے واقعات ترقی یافتہ ممالک میں پیش آتے رہتے ہیں، میٹرو پل میں کہیں کسی قسم کی لیکج یا تکنیکی خرابی نہیں ہے۔

راولپنڈی میٹرو بس ٹریک کا افتتاح 4 جون 2015 کو وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا اور اس منصوبے پر 44 ارب روپے لاگت آئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں