12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

دوستوں کا سفاکانہ مذاق : ذہنی معذور نوجوان کے پیٹ میں ہوا بھردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دوستوں نے سفاکانہ مذاق کرتے ہوئے 28سالہ ذہنی معذور نواجون کے جسم میں ہوا بھردی، انتڑیاں پھٹنے سے عثمان کی حالت تشویشناک ہوگئی، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چند دوست مذاق ہی مذاق میں نوجوان کی زندگی سے کھیل گئے، 28سالہ نوجوان عثمان کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے۔

اسے چند اوباش لڑکوں نے مذاق کا نشانہ بنایا اور اس کے پیٹ میں ہوا بھردی، جس کی وجہ سے عثمان کے پیٹ کی انتڑیاں پھٹ گئیں اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

- Advertisement -

اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے پہنچ کر واقعے میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، عثمان کی ذہنی حالت ایسی ہے کہ وہ ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتا، اور اس کے ہاتھ بھی صحیح طرح کام نہیں کرتے۔

اس حوالے سے عثمان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کا علاج تو چل رہا ہے لیکن انتڑیاں پھٹنے کے بعد کوئی بہتری کی امید نظر نہیں آرہی، اہل خانہ نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں