ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میرب علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے لندن میں سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

میرب نے لندن کے تاریخی اور تفریحی مقامات پر تصاویر بنوائیں جن میں لندن آئی، دریائے تھیمز، بگ بین، اور بکنگھم پیلس شامل ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

میرب علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی میرب علی نے لندن سے تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ میرب علی اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جس کی اطلاع دونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں