منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سمندری طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سائیکلون طوفان کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت کے رن آف کچھ پر گہرا دباؤ ہے ، جس سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان خطرہ ہے۔

- Advertisement -

ڈیپ ڈپریشن (ڈی ڈی، بہت مضبوط کم دباؤ کا علاقہ) رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب-جنوب مغرب میں منتقل ہوا ، اب یہ کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 270 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے ، امکان ہے کہ یہ نظام مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات نے جاری الرٹ میں کہا ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سائیکلون طوفان کا خدشہ ہے، بحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے علاقہ کے اوپر ہواؤں کا شدید دباؤ ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ کی کی ساحلی پٹی کی جانب آج رات یا کل تک پہنچ سکتا ہے۔

ہواؤں کے اس دباؤ سے سائیکلون طوفان آنے کا خدشہ ہے، ہواؤں کے اس دباؤ کے وجہ سے تھر پارکر بدین ٹھٹھہ سجاول حیدر آباد ٹنڈو محمد خان ٹنڈو الہ یار مٹیار میر پور خاص عمر کوٹ کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

سمندر 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ناہموار/بہت ناہموار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سسٹم ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ، متعلقہ حکام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے ذریعے باخبر رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں