بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب ںظر آئے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور اور کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اور زونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل نظر آنے کے امکانات ہیں، کل چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کل غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پرموجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 31گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں