جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا،اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم شام کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد میں شام کےاوقات میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے جنوبی اضلاع آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ مری، گلیات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا امکان ہے۔ لاہور، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر، مالاکنڈ، سوات، کوہستان، پشاور، کوہاٹ میں چند مقامات پر برسات ہونے کی توقع ہے، ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان، کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر مقامات پر موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

خضدار، قلات، بارکھان، کوئٹہ، زیارت میں چند مقامات پربارش ہونے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ دن میں سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع ابرآلود رہے گا، آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ برسات کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش جہلم میں 44 ملی میٹرریکارڈکی گئی ہے۔ خیبر پختو نخوا میں بنوں کے مقام پر 28 ملی میٹر بارش ہوئی، راولاکوٹ میں 17 اور کوٹلی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں