جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی تنبیہ، میکسیکن صدر نے دورہ امریکا منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: میکسیکن صدر انریق پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تنبیہی پیغام کے بعد دورہ امریکا منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی دیوار کی منظوری دیتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں خبردار کیا تھا کہ میکسیکو کی حکومت کو دیوار کی تعمیر کے اخراجات کرنے ہوں گے تاہم اگر  وہاں کی حکومت اگر اس رقم کو ادا نہیں کرسکتی تو انہیں واشنگٹن کا طے شدہ دورہ منسوخ کردینا چاہیے۔

- Advertisement -

امریکی صدر کے ٹوئٹر پیغام کے جواب میں میکسیکن صدر نے ٹرمپ کے پیغام کی مذمت کرتے ہوئے امریکا کا دورہ منسوخ کردیا، انہوں نے کہا کہ بطور صدر ملک اورقوم کا دفاع کرنا میری ذمہ داری ہے۔

پڑھیں: میکسیکو کی دیوار تعمیر کی جائے گی، ٹرمپ نے منظوری دے دی

میکسیکو کے صدر نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میکسیکو کسی بھی دیوار کی تعمیر کے لیے رقم نہیں دے گا، امریکی صدر یہ سب ایسے وقت میں کررہے ہیں کہ جب ہم شمالی امریکا میں تعاون کے نئے قوانین، تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی، امیگریشن کی بات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام خبردار کیا ہے کہ اگر وہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اخراجات نہیں دیں گے تو انھیں واشگٹن کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں