ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مائیکل جیکسن کا ہم شکل سوشل میڈیا پر چھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکل جیکسن نے لاکھوں دلوں پر راج کیا ہے اور مرنے کے سالوں بعد بھی لوگ ان کی کرشماتی شخصیت کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں، آنجہانی امریکی گلوکار سے مماثلت رکھنے والے فیبیو جیکسن نامی ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔

مزے کی بات یہ ہے کہ 30 سالہ فیبیو جیکسن بنا کسی سرجری اور بغیر کسی میک اپ کے کافی حد تک معروف پاپ گلوکار سے مشابہت رکھتے ہیں، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فیبیو ٹک ٹاک پر مقبول ہیں جہاں ان کے 11 ملین کے قریب فالوورز ہیں، انھوں نے مائیکل جیکسن کی طرح ہی اسٹائل اپنایا ہوا ہے اور اسی انداز میں ڈانس بھی کرتے ہیں۔

تفریحی مقامات پر مائیکل جیکسن کے مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں جسے وہ پورا کردیتے ہیں، مائیکل جیکسن کے ہم شکل فیبیو جیکسن نے 2 دستاویزی فلموں فیٹل ایڈکشن: مائیکل (2022) اور دی لاسٹ 20 آورز: مائیکل جیکسن (2018) میں آنجہانی گلوکار کا کردار بخوبی نبھایا تھا۔

- Advertisement -

ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی ان کی شباہت ایسی ہے اور انھوں نے دنیا کے مشہور پاپ سنگر کی طرح دکھنے کے لیے کسی طرح کی کوئی سرجری نہیں کروائی جبکہ لوگ انھیں اس طرح دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں