تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مفتاح اسماعیل کا یوٹرن، فیصلہ واپس لے لیا

کراچی: مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے یوٹرن لیتے ہوئے پارٹی سے دوبارہ کام جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے کراچی دفتر پر ہونے والے کارکنان کے حملے اور تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات رکھنے والے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آج کراچی کے نجی ہوٹل میں مفتاح اسماعیل کو طلب کیا اور اُن سے تفصیلی ملاقات کی۔

مفتاح اسماعیل نے شہباز شریف سے ملاقات میں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بیان کیا اور ایکشن نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔ انہوں نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ ’آپ نے کمیٹی سے تین دن میں رپورٹ مانگی تھی اس پر بھی کچھ نہیں کیا گیا‘۔

مزید پڑھیں: مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکریٹری سندھ کے عہدے سے استعفی دے دیا

مفتاح اسماعیل نے شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مسلم لیگ ہاؤس پر حملے، قیادت سے بدتمیزی کرنے والے کارکنان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’پارٹی سے استعفی نہیں دیا، مسلم لیگ ن کے علاوہ میری کہیں اور سیاست ہی نہیں، پارٹی چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا، میاں صاحب سے ملنے کے لئے حاضر ہوا ہوں‘۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مسلم لیگ ہاؤس پر حملے اور قیادت سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شہباز شریف کی یقین دہانی کے بعد مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن کے صدر کے ہمراہ کراچی باغِ جناح میں جلسہ گہا پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری شہباز شریف کی گاڑی ہوٹل سے خود ڈرائیو کر کے جلسہ گاہ لے کر گئے۔

شہباز شریف کی آمد کے ساتھ مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان بھی جلسہ گاہ پہنچیں، جہاں انہوں نے پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔

Comments

- Advertisement -