تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکی: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےسے14افراد جان کی بازی ہار گئے

ترکی: ترکی کے ساحل کے قریب بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے، کشتی میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چناق سے لیزبوس جانے والی تارکین وطن کی کشتی میں چالیس سے پچاس افراد سوار تھے، حکام کے مطابق کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر واپسی کے سفر پر تھی تاہم ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گئی۔

ترک کوسٹ گارڈز نے ستائیس افراد کو بچالیا جبکہ حادثے میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق کشتی کو ناتجربے کار شامی شہری چلارہا تھا، مشرق وسطیٰ بالخصوص شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ابتک بہتر زندگی کی تلاش میں سیکڑوں افراد سمندر کی نذر ہوچکے ہیں.

Comments

- Advertisement -