9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

لڑاکا طیارہ سڑک پر آیا تو کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ڈنمارک میں فوجی جیپ کی لڑاکا طیارے کو سڑک پر لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈنمارک میں لڑاکا طیارہ سڑک پر موجود ہے اور اسے فوجی جیپ ’ٹو‘ کرکے لے جارہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو ڈنمارک کے شہری نے گاڑی میں بیٹھ کر بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سگنل بند ہے اور فوجی جیپ ایئرفورس کے لڑاکا طیارے کو گھسیٹ کر لے جارہی ہے، طیارے کے آس پاس سیکیورٹی کے لیے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار موجود ہیں۔

ویڈیو میں قریب ہی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جبکہ ایک راہگیر بھی اس بات سے بالکل بے نیاز ہو کر چل رہا ہے کہ اس کے قریب سے لڑاکا طیارہ گزر رہا ہے۔

’ایوی ایشن‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ ویڈیو 13 جون کو شیئر کی تھی جسے اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں