منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

معروف پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ، رائٹر اور میزبان میرا سیٹھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی بلال صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، میرا کی بلال صدیقی سے ملاقات 2017 میں ہوئی تھی۔

نوبیاہتا جوڑے نے گزشتہ روز انجام پانے والی اپنی شادی کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

میرا سیٹھی نے شادی کے دن سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر بلال صدیقی نے بھی کریم کلر کی شیروانی اور لال رنگ کا دوپٹا لیا ہوا تھا۔

سات دن محبت ان اسٹارر میرا سیٹھی کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ میرا سیٹھی معروف صحافی اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں۔

View this post on Instagram

krochi nights 🍇

A post shared by Mira Sethi (@mira.sethi) on

میرا سیٹھی نے لاہور گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور چیلتینہم لیڈیز کالج سے 2010 میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں