تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میراں شاہ میں خود کش دھماکہ : 3معصوم بچے، 3اہلکار شہید

راولپنڈی : پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی پولیس حکام کے مطابق ایک خودکش بم حملے میں تین سکیورٹی اہلکار اور تین معصوم بچے جان سے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراسفر، سپاہی قاسم مقصودعمر جبکہ شہید بچوں میں11سالہ احمد حسن،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔

انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کےسہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کررہی ہیں، بہت جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

مقامی پولیس کے مطابق خودکُش حملہ آور کے اعضاء کو سکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کے بعد قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -