اشتہار

سوتیلی ماں کا سفاکانہ عمل، کمسن بچہ جان سے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں پیش آئے سفاک واقعے نے ہر صاحب دل کو رلادیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود میں سوتیلی ماں نے چھ سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعے کی بعد اہل علاقہ نے چھ سالہ رئیس کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا ، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق بچہ کے جسم، سر اور چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پڑوسی نے معمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

واقعے کے بعد پولیس نے ملزمہ شگفتہ شاہین کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ میرپور میں ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے، پولیس نے دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں