تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افسوسناک سانحہ، بھارتی ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، مینار منہدم

کانپور: بھارتی ریاست اترپردیش کے قصبے میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد پر حملہ کر کے اُسے شہید کر دیا جبکہ مزار کے تقدس کو بھی پامال کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کانپور سے 25 کلومیٹر دور واقع قصبے بھٹور میں قائم قدیم مسجد کو مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے 17 جنوری کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کے مینار کو نقصان بھی پہنچایا۔ علاوہ ازیں انتہا پسندوں نے مسجد کے ساتھ واقع مزار کی عمارت پر بھگوا رنگ کیا اور اُس پر مذہبی تصاویر آویزاں کردیں۔

عینی شاہدین کے مطابق 17 جنوری کے روز 200 کے قریب انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کیا، انہوں نے پہلے بورڈ کو اکھاڑ کر پھینکا اور پھر دروازوں کو آگ بھی لگائی۔ شرپسندوں نے ٹریکٹر کی مدد سے مسجد کے میناروں کو بھی منہدم کیا۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی فسادات، بھارتی انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

مقامی آبادی نے خوف کی وجہ سے انتہا پسندوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا البتہ جب واقعے کی اطلاع دیگر ریاستوں اور شہروں تک پہنچی تو  علمائے کرام اور مسلمان رہنماؤں نے مقامی انتظامیہ کے سامنے شدید احتجاج کیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے روایت کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا اور مسلمان رہنماؤں و اکابرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملوث افراد کو ضرور گرفتار کر کے قانون کے کٹھرے میں لائیں گے۔

مقامی شہریوں نے کانپور کے جج حافظ عبدالقدوس ہادی سے اس معاملے کی شکایت کی جس پر اُن کا کہنا تھا کہ ’شرپسندوں نے اس سے قبل بھی قصبے کی مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جس پر ہم نے پولیس کو شکایت درج کرا دی تھی مگر پولیس نے ہماری بات پر توجہ نہیں دی، اگر بروقت اقدامات اور کارروائی ہوجاتی تو ایسا سانحہ پیش نہیں آتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: شہید کی جانے والی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس معاملے کی شکایت ڈی آئی جی ڈاکٹر پرتندر سنگھ سے کی اور اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا گزشتہ تین روز سے پولیس انتظامیہ کو اس حوالے سے مطلع کرنے کے باوجود بھی پولیس نے اسے نظر انداز کیا۔ شکایت ملنے کے بعد ڈی آئی جی نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا جبکہ ابھی تک کسی بھی شرپسند کو گرفتار نہیں کیاگیا۔

Comments

- Advertisement -