اسلام آباد : لاپتہ افراد سے متعلق ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ، جس میں بتایا کہ ستائیس لاپتہ افرادکا سراغ لگایا اور اٹھارہ افراد گھروں کو واپس پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیشن نے مارچ 2024 میں تینتیس مقدمات نمٹائے۔
ماہانہ پیشرفت رپورٹ میں کہنا تھا کہ ستائیس لاپتہ افراد کا سراغ لگایا اور اٹھارہ افراد گھروں کوواپس پہنچے جبکہ چھ مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔
لاپتہ افراد کمیشن نے کہا کہ سراغ لگائے گئے آٹھ افراد مختلف جیلوں اورایک حراستی مرکزمیں ہے،
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مارچ میں جبری گمشدگی کے اٹھارہ نئے مقدمات موصول ہوئے جبکہ لاپتہ افرادکے 2 ہزار302 مقدمات زیر التوا ہیں۔
پیشرفت رپورٹ کے مطابق کمیشن کو یکم اپریل تک مجموعی طور پر دس ہزار ایک سوپچاسی مقدمات موصول ہوئے، لاپتہ افراد کمیشن یکم اپریل تک 7 ہزارآٹھ سواڑسٹھ مقدمات نمٹاچکا ہے۔