جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کا پہلا دھماکے دارٹریلرریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور شہرہ آفاق فلم مشن امپاسبل کا چھٹا حصہ ’’ مشن امپاسبل فال آؤٹ ‘‘ کا پہلا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کردیا گیا، یہ فلم رواں سال 27 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن ٹام کروز کی نئی فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا، فلم کی کہانی اس ناممکن مشن کو ممکن بنانے کے گرد گھومتی ہے جسے ممکن کرنا ناممکن ہونے لگا۔

- Advertisement -

کوئی اپنا ہی دشمن ہے جو راہ کی رکاوٹ بنا ہوا ہے، اسی جان لیوا حقیقت کا سامنا ایف بی آئی کی ٹیم کو ہے، خطروں کے کھلاڑی کا نیا مشن کہیں ناکام تو نہیں ہوجائے گا؟

یہ سب دیکھنے کیلئے خطرناک اسٹنٹس ،ہوش اڑانے والے ایکشن اور حیرت انگیز کمالات سے بھرپور فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کی جھلیکیاں سامنے آگئیں۔

اس فلم کے خطرناک اسٹنٹ سیکھنے کے لئے ٹام کروز نے دو سال کا عرصہ لگایا، سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ رواں سال ستائیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹام کروز لندن میں ہونے والی ’’ مشن امپوسیبل سکس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئے تھے، ٹام کروز ایک عمارت سے دوسری عمارت کی جانب چھلانگ لگا رہے تھے کہ ذرا سے اندازے کی غلطی سے ان کا پاؤں دیوار سے جا ٹکرایا جس کے سبب ان کے ٹخنے میں شدید چوٹ آئی تھی۔

 


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں