اشتہار

خواتین سے بدسلوکی کے الزامات پر حکومت پنجاب کا مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات کو پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔

عامر میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 9مئی کے شرپسند حملوں میں ملوث خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جارہی، نام نہاد سیاسی پارٹی مذموم مقاصد کیلئے خواتین سے متعلق پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث خواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے، پنجاب کی جیلوں میں قید خواتین بھی اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں، پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کررہی ہے۔

- Advertisement -

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ9مئی کی منصوبہ بندی کرنے والا حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

عامر میر کا مزید کہنا ہے کہ عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، جھوٹ کی دکان چلانے والے بلوائی کو شرم کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں