اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

دورانِ پرواز طیارے میں فون پھٹنے سے کھلبلی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دورانِ پرواز ایئر انڈیا کے طیارے میں مسافر کا موبائل فون پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے کھلبلی مچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز 470 کو راجستھان کے ادے پور ایئرپورٹ سے دہلی کیلیے اڑان بھرنی تھی جس کیلیے تمام تیاریاں مکمل تھیں۔

طیارہ جیسے ہی چند ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا کہ اس دوران کسی شے کے پھٹنے کی آواز آئی جس سے مسافر گھبرا گئے۔ طیارے میں 140 مسافر سوار تھے۔

- Advertisement -

پائلٹ نے بغیر وقت ضائع کیے طیارے کی ادے پور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروا دی جس کے بعد معاملے کی انکوائری کی گئی۔

جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کا موبائل فون پھٹ گیا۔ طیارے کی مکمل تکنیکی جانچ کے بعد اسے دوران دہلی کیلیے روانہ کر دیا گیا۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ موبائل فون پھٹنے سے مسافر زخمی ہوئے یا نہیں۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس کے پھٹنے کی وجہ کیا تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں