تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں 116 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں 116 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر دائر استغاثہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی آئی جی رانا عبد الجبار سمیت 116 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے والے تمام ملزمان کو طلب کر لیا تاکہ فرد جرم عائد کرنے کا عمل مکمل ہو سکے جس کے بعد استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔

ڈی آئی جی رانا عبدالجبار عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر انہیں پیش کیا جائے۔ فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

استغاثہ عوامی تحریک کی جانب سے دائر کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت 12 سیاسی شخصیات سمیت پولیس افسران و اہلکاروں اور ضلعی حکومت کے عہدیداروں کو فریق بنایا گیا تاہم عدالت نے استغاثہ میں سے سیاسی شخصیات کے نام ختم کر دیے تھے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کیس کے حوالے سے متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ملاقات کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -