تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا کی ایک اور ویکسین تیار، استعمال کی اجازت کب ہوگی؟

نیویارک: امریکا کی موڈرینا کمپنی نے کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے نتائج جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق موڈرینا کمپنی نے سب سے پہلے رواں سال مارچ میں اپنی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کیا تھا اور رواں ماہ کے شروع میں آخری مرحلے کے ابتدائی نتائج میں کہا تھا کہ یہ ویکسین کورونا سے تحفظ کے لیے 95 فیصد موثر ہے۔

اب موڈرینا کی جانب سے حتمی نتائج میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ ویکسین کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرنے میں 94 فیصد تک موثر ہے اور ٹرائل میں جن افراد کو اس کا استعمال کرایا گیا ان میں سے کوئی بھی بیماری کی سنگین شدت کا شکار نہیں ہوا۔

حتمی نتائج کے بعد کمپنی کی جانب سے ویکسین کی ایمرجنسی منظوری کے لیے امریکا اور یورپ میں لائسنس کے حصول کے لیے درخواست اور ڈیٹا بھی جمع کرادیا گیا ہے۔

امریکا میں اس ویکسین کے استعمال کی منظوری کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا اجلاس 17 دسمبر کو ہوگا، یہ ویکسین امریکا سے باہر اگلے سال تک دستیاب نہیں ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں: وہ کون سے بلڈگروپس ہیں جن کے حامل افراد کرونا سے محفوظ رہتے ہیں؟

کمپنی کے مطابق وہ 2020 کے آخر تک 2 کروڑ ڈوز امریکا میں ترسیل کرے گی اور توقع ہے کہ اگلے سال 50 کروڑ سے ایک ارب ڈوز دنیا بھر میں تیار کیے جائیں گے۔

موڈرینا پہلے ہی 10 کروڑ ڈوز امریکا کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہوچکی ہے جبکہ مزید 40 کروڑ ڈوز فروخت کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

اس ویکسین میں فائزر، بائیو این ٹیک کی طرح ایم آر این اے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے لیے وائرس کے جینیاتی کوڈ سے مدد لی گئی۔

دونوں کمپنیوں کی ویکسینز کے حتمی نتائج حیران کن حد تک مماثلت رکھتے ہیں، موڈرنا اب تیسری کمپنی بن گئی ہے جس نے اپنا ڈیٹا ریگولیٹرز کو منظوری کے لیے جمع کرایا ہے۔

اس سے قبل فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈیٹا ریگولیٹرز کو منظوری کے لیے جمع کرایا تھا۔

Comments

- Advertisement -