ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مودی سرکار نے سری نگر میں اہم میڈیا ہاؤس کی ویب سائٹ بند کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے مقبوضہ کشمیر سری نگر کے اہم میڈیا ہاؤس کی ویب سائٹ کو بند کر دیا ہے اور جب کہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مودی سرکار زباں بندی کے آمرانہ اقدامات جاری ہیں اور مقبوضہ کمشیر کے اہم میڈیا ہاؤس کی ویب سائٹ کو بند کر دیا ہے صرف ویب سائٹ ہی نہیں بلکہ مذکورہ میڈیا ادارے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویب سائیٹ کے بانی ایڈیٹر فہد شاہ کو گزشتہ سال انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جو دہشتگردی کو ابھارنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں تاحال جموں کے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی حکام نے رواں سال جنوری میں مذکورہ ویب سائٹ کے ایک معاون سجاد گل کو بھی گرفتار کیا تھا اور یہ بھی اب تک اتر پردیش کی جیل میں قید ہیں۔

کشمیری ویب سائٹ کی بندش پر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچ بولنے کی ہمت کرنے والے ایک اور نیوز پورٹل کو خاموش کرا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی نیوز اداروں کی نمائندہ تنظیم ڈجی پب نیوز انڈیا فاؤنڈیشن نے بھی ویب سائٹ کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی نوٹس کے بغیر ویب سائٹ کی بندش مقبوضہ کمشیر میں صحافیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا عمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں