اشتہار

مودی کا ہندوستان، خواتین کے حقوق کا دشمن

اشتہار

حیرت انگیز

مودی کا ہندوستان خواتین کے حقوق کا دشمن بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہاہے، مگر مودی کے ہندوستان میں ہوا کی بیٹی پر زمین تنگ ہوچکی ہے، بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی صرف 11 فیصد ہے جبکہ ملازمت میں نمائندگی صرف 19 فیصد ہے۔

سٹیٹسٹا کے مطابق ہندوستان کو عورت کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے بھارتی نیشنل کمیشن برائے خواتین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال میں خواتین کے خلاف جرائم کی 28 ہزار شکایات موصول ہوئیں، سب سے زیادہ شکایات ہراسگی کی موصول ہوئیں جن کی تعداد 8 ہزار سے زائد تھیں۔

- Advertisement -

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روزانہ سفر کرنے والی خواتین میں سے 80 فیصد کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بھارت میں روزانہ خواتین سے 86 زیادتی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے دہلی 6 واقعات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاح خواتین بھی بھارت میں محفوظ نہیں، امریکہ سمیت کئی ممالک نے کئی بار اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے کے خلاف وارننگ جاری کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں