تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسٹار کرکٹر محمد حفیظ کا پسندیدہ کھلاڑی کون؟ مستقبل کے کیا منصوبے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کے اسٹار آل راﺅنڈر محمد حفیظ لارڈز، ایڈیلیڈ اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں، چائے اور کافی دونوں ہی انھیں پسند ہیں۔ اینکرز میں انھیں نعیم بخاری کی بے ساختگی اچھی لگتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق کپتان نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے فالوز کے چٹ پٹے سوالوں کے دل چسپ جواب دیے۔

جب ان کے ایک مداح نے پوچھا، شعیب ملک اور عبدالرزاق میں انھیں کون زیادہ پسند ہے؟ تو انھوں نے جواب میں کہا کہ دونوں شان دار آل راﺅنڈ ز اور بہترین انسان ہیں۔

جب ایک صارف نے حفیظ سے اُن کی اکیڈمی کی بابت پوچھا، تو انھوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی معیار کی ایک کرکٹ اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ نئی نسل کی اسپورٹس کے میدان میں درست اور موثر رہنمائی کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اکیڈمی کا اعلان کریں گے۔

جب ایک صارف نے فواد عالم کی سیلیکشن سے متعلق پوچھا، تو انھوں نے جواب میں کہا کہ جو بھی ڈومیسٹک میں پرفارم اور فٹنس کی شرائط پوری کرے گا، اسے ٹیم میں کھیل کر خود کو منوانے کا موقع ملنا چاہیے۔

جب ایک صارف نے حفیظ سے دریافت کیا کہ کرکٹ کی تاریخ میں ان کا پسند کھلاڑی کون ہے؟ تو انھوں نے مختصراً جواب دیا: عمران خان۔

چند صارفین نے تنقیدی سوالات بھی کیے، ایک شخص نے پوچھا، آپ کو ہمیشہ گھومتی ہوئی گیندوں پر دقت کیوں ہوتی ہے؟ اس کے جواب میں حفیظ نے لکھا: ہم انسان ہیں، سب میں کوئی نہ کوئی کمی ہوتی ہے، الحمدللہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 11 ہزار کے قریب رنز اسکور کیے اور مستقبل میں مزید رنز بناﺅں گا۔

ایک صارف نے پاک آرمی سے متعلق سوال کیا، تو محمد حفیظ نے ماشا اللہ لکھ کر پاک فوج پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔ انھوں نے مستقبل میں کشمیر جانے اور وہاں کی وادی اور کھانوں کا تجربہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔


آئی سی سی کے فیصلے پر شکست تسلیم نہیں کروں گا، محمد حفیظ


Comments

- Advertisement -