ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

محمد حفیظ نے عامر جمال سے متعلق ملبہ کپتان پر ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے عامر جمال سے تاخیر سے بولنگ کروانے کا ملبہ کپتان پر ڈال دیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف کینگروز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز کے اختتام پر صرف 47 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہو گئی، اننگز کا آغاز محمد رضوان اور عامر جمال نے کیا، محمد رضوان 28 رنز بنا کر لیون جب کہ عامر جمال 18 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔ حسن علی نے 5 رنز بنائے اور ناتھن لیون کی بال پر بولڈ ہو گئے جب کہ میر حمزہ صرف 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

- Advertisement -

چوتھے روز آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 1 اور ناتھن لیون نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

تاہم عامر جمال کو بولنگ کے لیے جلدی نہ لانے پر سوشل میڈیا پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز عثمان خواجہ کے بعد پاکستان کو 19 اوورز تک کوئی وکٹ نہ ملی مگر عامر جمال کو اٹیک پر نہ لایا گیا۔ آل راؤنڈر نے پہلی اننگز میں چھ آسٹریلوی بیٹرز کو پویلین روانہ کیا تھا۔

پریس کانفرنس میں جب ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے سوال ہوا تو انہوں نے ملبہ کپتان شان مسعود پر ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کپتان کا تھا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھاسکی جب کہ میلبرن ٹیسٹ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی، دورے پرغلطیاں بھی کیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

بابراعظم سے متعلق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بابر کو آرام دیا جاسکتا ہے، ان کو آرام دینے سے پہلےسوچنا ہوگا کہ وہ خود کیاچاہتے ہیں، اگر بابر کو لگتا ہے انہیں کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کھلاڑی کسی تکنیک کوبہتربنانےکےلیے بھی بات کرسکتا ہے اور بابراعظم محنتی ہیں، پریکٹس میں بھرپورٹریننگ کرتے ہیں لیکن ان کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے، ایک بڑی اننگز  بابرکا اعتماد بحال کردےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں