ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

محمد رضوان قومی کرکٹ ٹیم کے ’’یوسین بولٹ‘‘ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے کوچنگ اسٹاف نے دوڑ کا مقابلہ کرایا تو وکٹ کیپر محمد رضوان یوسین بولٹ بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان رواں ماہ سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچوں پر مبنی سیریز کھیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان ہی تیاریوں کے سلسلے میں ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے ان میں دوڑنے کا مقابلہ کرایا تو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان یوسین بولٹ بن گئے۔

تیز دوڑنے کے اس مقابلے میں محمد رضوان کے علاوہ کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سرفراز احمد نے حصہ لیا۔

- Advertisement -

دوڑ کے اس مقابلے میں محمد رضوان نے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے پہلے 9.55 سیکنڈ میں راؤنڈ میں مکمل کیا جب کہ شان مسعود دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ یوسین بولٹ دنیا کے نامور ایتھلیٹ ہیں جن کا تعلق جمیکا سے ہیں اور انہیں دنیا کا تیز ترین انسان بھی قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں