اشتہار

معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمیکا سجیوان 24 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

جواں سال لکشمیکا سجیوان اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ملیالم فلموں میں کافی مشہور تھیں، اس افسوسناک خبر سے فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو شدید دھچکا لگا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت یو اے ای کی ریاست شارجہ میں ہوئی جہاں وہ ایک بینک میں ملازمت کرتی تھیں، انہیں ملیالم ٹیلی فلم کاکا میں ایک پسماندہ کمیونٹی کی غریب لڑکی کا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے سے کافی شہرت ملی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار محمود جونیئر انتقال کر گئے وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار محمود جونیئر انتقال کر گئے ان کی عمر 67 برس تھے اور وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

جونیئر محمود عرف نعیم سعید کو گزشتہ ماہ ہی پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی روح فرسا خبر ملی تھی اور اس مرض کی آخری اسٹیج پر تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا۔

اس حوالے سے جونیئر محمود کے بیٹے حسنین نے کہا کہ صرف 18 دن پہلے ان کے والد کو پیٹ کے کینسر (آخری سٹیج) کی اطلاع ملی تھی۔ ملک کے سب سے بڑے کینسر اسپتال ٹاٹا میموریل کے ڈین نے کہا کہ اب ان کی زندگی کے صرف دو ماہ رہ گئے ہیں اور ایسی صورتحال میں انہیں اسپتال میں رکھنا درست نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں