کراچی: کوک اسٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ استاد نصرت فتح علی خان کا گانا گانے والی مومنہ مستحسن کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت پذیرائی ملی جب انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
اپنی خوبصورت مسکراہٹ کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی مومنہ ایک وقت میں اپنے مداحوں سے اس قدر عاجز آگئی تھیں کہ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں، دوسری جانب منگنی ٹوٹنے کی خبریں جاری کرنے پر مومنہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے بھی نالاں نظر آئیں تھیں۔
پڑھیں: مومنہ کی آواز میں پی آئی اے کی پرواز کا اعلان
گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بچپن کی تصویر شیئر کی گئی، ایزا میمن نے مومنہ کے بچپن کی تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے اب تک سیکڑوں لوگ پسند کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔