اشتہار

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 59 ہزار افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے یورپ اور امریکا سمیت ساری دنیا کو اپنی آماجگاہ بنالیا، دنیا بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد 59 ہزار 172 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک ترین ثابت ہونے والے وائرس کوویڈ 19 سے عالمی سطح پر اموات کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے اب تک 2 لاکھ 28 ہزار 223 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وائرس نے امریکا میں 7402 سے زائد افراد کو شکار کرلیا ہے جب کہ 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں، امریکا میں ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اٹلی میں ہلاکتیں 14,681 ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی۔ اسپین بھی وائرس سے بری طرح متاثر ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو سے زائد اموات ہو رہی ہیں، اب تک اسپین میں 11,198 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔

- Advertisement -

فرانس میں بھی وائرس کی ہلاکت خیزی میں تیزی آ گئی ہے، اب تک 6507 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 64 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ایران بھی وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں 3,326 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 53,183 افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں بھی ہلاکتیں بڑھ کر 3605 ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار کا عندسہ عبور کرلیا ہے۔

جرمنی میں ہلاکتیں 1275 ہو گئیں، نیدرلینڈز میں 1487، بیلجیئم میں 1143، سوئٹزرلینڈ میں 591، ترکی میں 425 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,326 ہے۔ برازیل میں365، سوئیڈن میں 358 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، پرتگال میں 246، جنوبی کوریا میں 177، کینیڈا میں 208 ہلاک ہوئے، انڈونیشیا میں 181، آسٹریا میں 168، ڈنمارک میں 139، ایکواڈور میں 145، رومانیہ میں 133، فلپائن میں 136 جب کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 72 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں