12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مورو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہروفیروز : مورو کے قریب کار اور مسافر کوچ میں ہونے والے خوفناک تصادم میں 7 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے شہر مورو کے قریب کار اور ترز رفتار مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے جو کار میں سوار تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق کوچ کے مسافر معمولی زخمی ہیں جن کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم کوچ کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں