ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

‘سرحد پار ایک شخص ہے جو آپ کے لیے جان دے سکتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے راج کرنے والے اور لاکھوں دل کی دھڑکن اداکارشاہ رخ خان آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، انڈسٹری میں کنگ خان کی پہچان جہاں اُن کی اداکاری کی وجہ سے ہوتی ہے وہی کچھ ایسے بھی ڈائیلاگ ہیں جو سالوں گزر جانے کے بعد آج بھی مقبول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان 2 نومبر کو 52 برس کے ہوگئے، بالی ووڈ کے بادشاہ اور لڑکیوں کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کو شوبز کی دنیا میں رومانس کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے، بالی ووڈ کا کوئی اور اداکار رومانوی کردار میں انکا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔

ویسے تو شاہ رخ خان کے کیے انداز مقبول ہیں مگر اُن کا منفرد اظہار محبت کافی مشہور ہے اور کئی نوجوان آج بھی اُن کے ڈائیلاگ کو استعمال کر کے اپنے دل کی خواہش پوری کرتے ہیں۔

- Advertisement -

آئیے اُن کے مشہور ڈائیلاگز پر ایک نظر ڈالتے ہیں

اوم شانتی اوم

اتنی شدت سے میں نے تمہیں پانے کی کوشش کی ہے،، کہ ہر ذرے نے مجھے تم سے ملانے کی سازش کی ہے۔

کہتے ہیں اگر کسی چیز کو دل سے چاہے تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔

کچھ کچھ ہوتا ہے

’ہم ایک بار جیتے ہیں، ایک بار مرتے ہیں، شادی بھی ایک بار ہوتی ہے اور پیار بھی ایک بار ہی ہوتا ہے۔

پیار دوستی ہے اگر وہ میری سب سے اچھی دوست نہیں بن سکتی تو میں اس سے کبھی پیار کر ہی نہیں سکتا کیوں کہ دوستی بنا کبھی پیار ہوتا ہی نہیں۔

جب تک ہیں جاں

تیری آنکھوں کی نمکین مستیاں ، تیری ہنسی کی بے پرواہ گستاخیاں ، تیرے زلف کی لہراتی آندھیاں نہیں بھولوں گا میں ، جب تک ہیں جاں ، جب تک ہیں جاں۔

دل والے

دل  تو ہر کسی کے پاس ہوتا ہے لیکن سب دل والے نہیں ہوتے۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے

سنریٹا، بڑے بڑے دیشوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

اگر وہ مجھ سے پیار کرتی ہے تو پلٹے گی،پلٹ…پلٹ…پلٹ

چلتے چلتے

یاد رکھنا کہ دنیا کے کسی کونے میں کوئی خوش ہیں کیوں کہ تم خوش ہو۔

ویر زارا

اگر کبھی کہیں بھی کسی دوست کی ضرورت پڑے تو بس اتنا یاد رکھنا کہ سرحد پار ایک شخص جو آپ کے لیے اپنی جان بھی دے سکتا ہے۔

محبتیں

محبت بھی زندگی کی طرح ہوتی ہے، ہر موڑ آسان نہیں ہوتا، ہر موڑ پر خوشی نہیں ہوتی، پر جب ہم زندگی کا ساتھ نہیں چھوڑتے پھر محبت کا ساتھ کیوں چھوڑ دیتے ہیں۔

کبھی خوشی کبھی غم

دوستی کے علاوہ بھی کچھ رشتے ہوتے ہیں ، کچھ رشتے جو ہم سمھجتے نہیں ، کچھ رشتے جو ہم سمجھنا نہیں چاہتے، کچھ رشتے جن کا کوئی نام نہیں ہوتا صرف احساس ہوتا ہے، کچھ رشتے جن کی کوئی دیوار نہیں ہوتی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، ایسے رشتے جو دل کے رشتے ہوئے ہیں، پیار کے رشتے ہوئے ہیں، محبت کے رشتے ہوئے ہیں۔

بازی گر

کبھی کبھی کچھ جیتنے کیلئے کچھ ہارنا پڑتا ہے اور ہار کر جیتنے والے کو بازی گر کہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں