ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب کار لفٹر خالد حسین ساتھی سمیت کراچی میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب کار لفٹر خالد حسین ساتھی سمیت کراچی میں گرفتار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے ٹارگٹ کلنگ سیل نے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب کار لفٹر خالد حسین اور ساتھی اشفاق کو گرفتار کر لیا، خالد حسین کا نام پنجاب پولیس کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق بین الصوبائی کار لفٹر خالد حسین کے خلاف 65 مقدمات درج ہیں، جب کہ ملزم اشفاق کراچی میں 4 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم پنجاب اور کراچی سے لاتعداد کاریں چوری یا چھین چکا ہے، کاریں ژوب بلوچستان اور کے پی میں فروخت کی جاتی ہیں، ژوب کا رہائشی حاجی اکرم کاروں کا بڑا خریدار ہے، کے پی کا نور خان بھی کاریں خریدتا ہے۔

ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکو لاکھوں نقدی اور 100 تولے سونا لوٹ کر فرار

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق کار ماڈل کے حساب سے 4 سے 8 لاکھ تک فروخت کی جاتی ہے، ملزمان کے قبضے سے 2 کاریں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کو اے وی ایل سی کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں