کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش جوانی پھر نئی آنی 2 کا گانا یوٹیوب پر سب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر سال 2018 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست سامنے آگئی جس میں جوانی پھر نہیں آنی 2 کا گانا ’آیا لاڑئیے‘ بھی شامل ہے۔
فہد مصطفیٰ اور ماوراحسین پر فلمائے گئے گانے کو اب تک 73 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔
علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کو جاری ہونے والے نغمے کو 69 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا۔
یوٹیوب پر سب سے زیادہ بار سرچ ہونے والی ویڈیوز میں ’آیا لاڑیے‘ ساتویں جبکہ آئی ایس پی آر کا نغمہ 5ویں نمبر پر رہا۔
اسی طرح پنجابی بالی ووڈ فلم کے گانے وے تو لانگ میں الائچی سرفہرست رہا جبکہ عاطف اسلم کا ’دیکھتے دیکھتے‘ تیسرے، کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کا ’شکوہ جواب شکوہ‘ چوتھے، پشتو گلوکارہ گل پانرا کا گانا چھٹے، کوک اسٹوڈیوز سیزن 11 کا ملنگ اور ندیم سرور کا نوحہ سب سے زیادہ بار سرچ کیا گیا۔
واضح رہے کہ عیدالضحیٰ پر سلمان اقبال فلمز ، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ریلیز کی گئی تھی جس نے ملکی تاریخ میں نہ صرف انقلاب برپا کیا بلکہ باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔
سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم بن کر ابھری تھی۔
واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔
فلم کے سیکوئل میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، کبریٰ خان، ماورا حسین، عظمیٰ خان اور ثروت گیلانی نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ندیم بیگ نے ہدایت کاری سے امور سرانجام دیے۔