12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کمسن بچی کو اغوا کرنے والی ماں بیٹی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد: بھارت کی ریاست تلنگانہ میں کمسن بچی کو اغوا کرنے میں ملوث ماں اور بیٹی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماں نے 25 دسمبر کی دوپہر کشن باغ پارک سے ڈیڑھ سالہ بچی کو اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ دراصل ملزمہ کی بیٹی کے ہاں بچے کی ولادت نہیں ہو رہی تھی تو انہوں نے اغوا کا پلان بنایا۔

ماں اور بیٹی کی عمریں بالترتیب 62 اور 32 سال ہے۔ پولیس نے اغوا کا کیس علم میں آنے کے بعد اسے پانچ گھنٹے کے اندر حل کیا۔

- Advertisement -

ملزمان جب بچی کو رکشے میں نواب صاحب کنٹہ لے جا رہے تھے تب پولیس نے انہیں راستے میں گرفتار کیا اور بچی برآمد کی۔

پولیس نے اغوا کی شکایت موصول ہونے کے ساتھ ہی تین مختلف ٹیموں کو تشکیل دیا تھا۔ 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ کی گئی جس کے بعد گرفتاری عمل میں آ سکی۔

گرفتار ماں اور بیٹی کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی محفوظ ہے جسے والدین کے حوالے کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں