10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ساس نے معمولی سی بات پر بہو کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گھر کے کام کرنے سے انکار کرنے پر ساس نے بہو کو گولی مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ پولیس نے ملزمہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع گجرولا میں پیش آیا۔ مقتولہ کا تعلق دولت مند گھرانے سے تھا جس کی وجہ سے وہ سسرال میں کام نہیں کرتی تھی۔

کام کے معاملے پر اکثر ساس بہو میں جھگڑا ہوتا تھا جبکہ سسرال میں مقتولہ سے جہیز کا بھی مطالبہ کیا جاتا تھا۔ دو روز قبل ساس نے بہو کو سر میں گولی مار کر اس کی جان لے لی اور پستول کو قریبی نالے میں پھینک دیا۔

- Advertisement -

ملزمہ نے گھر میں بتایا کہ ڈاکو لوٹ مار کیلیے آئے تھے جنہوں نے بہو کو گولی مار کر ہلاک کیا اور فرار ہوگئے۔

مقتولہ کی والدہ نے ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو کچھ لوگوں نے بتایا کہ ہم نے ملزمہ کو نالے میں کوئی چیز پھینکتے ہوئے دیکھا ہے۔

پولیس نے ملزمہ کو شوہر اور بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔ جب ملزمہ سے تفتیش کی گئی تو اس نے اقبال جرم لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں