15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شرارتی بچوں کو انوکھا ٹاسک دے کر ماں پرسکون نیند سوتی رہی، دلچسپ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر ماؤں کے لیے اس وقت سونا کافی مشکل ہوجاتا ہے جب ان کے بچے جاگ رہے ہوں، مگر ایک خاتون نے سونے بچوں کے سامنے سونے کا دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

والدین کے لیے ان کے بچے سب سے قیمتی ہوتے ہیں، وہ ان کی آنکھوں کا تارا ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب وہ بڑے ہو کر بالغ ہو جاتے ہیں، تب بھی ان کے احساسات مشکل سے بدلتے ہیں۔

تاہم بچپن کے دوران ایسا ہوتا ہے کہ والدین کو بچوں کو پڑھانے اور انھیں ذمہ دار انسان بننے کے لیے تربیت دینے میں مشکل پیش آتی ہے۔

- Advertisement -

چھوٹے بچے چوں کہ بہت زندہ دل، توانا اور چنچل ہوتے ہیں، اور بعض اوقات والدین کے لیے یہ بات تھوڑی پریشان کن ہوتی ہے کیوں کہ انھیں آرام کا موقع نہیں مل پاتا۔

بالخصوص بعض اوقات ماں کو سخت نیند بھی آرہی ہو تو وہ بچوں کے سامنے نہیں سوپاتی یا جھپکی لینے پر بچے اسے اٹھا دیتے ہیں۔

تاہم جو ویڈیو آپ دیکھیں گے اس میں ماں نے اپنی عقل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کے ساتھ ایک کھیل کھلا تاکہ بچے اسے تنگ نہ کرسکیں اور اس کی نیند بھی پوری ہوجائے، اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں سور رہی ہے اور بچے اس کے اردگرد موجود ہیں مگر اسے جگانے کے بجائے وہ کاپی پر انہماک سے کچھ بنانے میں مصروف ہیں۔

ماں نے اپنے شرارتی بچوں سے کہا کہ وہ سوتے میں اس کی تصویر بنائیں، بچے فوراً کاغذ قلم لے کر تصویر بنانے میں جت گئے جبکہ اس دوران ماں نے اپنی نیند پوری کرلی۔

اس طرح چالاک ماں نے اپنی منصوبہ بندی سے نہ صرف اپنی نیند پوری کرلی بلکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیت میں اضافے کے لیے ان سے اپنی تصویر بھی بنوائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں