جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بیٹی ماں کی پرچھائیں کیوں کہلاتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی ماں کیلئے اس کی اولاد ہی سب سے بڑی نعمت ہوتی ہے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، لیکن بیٹی بیٹے سے زیادہ اپنی ماں کے قریب ہوتی ہے۔

یہی وجہ سے کہ ماں کی بہت سی عادتیں خود بخود بیٹی میں منتقل ہوجاتی ہیں، اس طرح کی بے شمار مثالوں کا مشاہدہ ہم اپنے معاشرے میں بخوبی کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ صبا فیصل نے اپنی والدہ اور ان کی عادتوں کے متعلق بتایا جو خود ان کے اندر بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میری امی کی عادت تھی کہ اگر کسی سے ایک روپیہ بھی ادھار لیا ہے یا دیا ہے تو اس کا حساب کتاب لازمی رکھنا ہے، اور وقت پر ادائیگی کرنی ہے اور یہی عادت میرے اندر بھی ہے کیونکہ میں نے یہ سب اپنے سامنے ہوتے دیکھا۔

ماں بیٹی

انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ رہتے ہوئے ہم غیرارادی طور پر ان کی عادتیں اپنے اندر سمو رہے ہوتے ہیں اور بعد ازاں مستقبل میں یہی عادتیں ہم اپنے بچوں کے سامنے دہراتے ہیں۔ میں تو یہی کہوں گی کہ ہر بیٹی ماں کی پرچھائیں ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں