تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پنجاب میں دھند کا راج، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن تک دھن کی وجہ سے بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 3 دھند کے باعث بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 شدید دھندکے باعث بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے فاروق آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم 3، موٹروے ایم 4 شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آبادسے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

سردی کی شدت میں اضافہ، طلباء کے لیے اہم خبر آگئی

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

Comments

- Advertisement -