اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سردی کی شدت میں اضافہ، طلباء کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سردی میں اضافے کے باعث پشاور کے سرکاری اسکولز کے یونیفارم میں نرمی کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق بچے کسی بھی طرح کا سویٹر یا کوٹ پہن کر اسکول آسکتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سردی کی وجہ سے اسکول میں سیکھنے کا عمل متاثر ہورہا ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یونیفارم میں نرمی موسم بہتر ہونے تک کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 18 دسمبر 2023 س یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھی مگر اسموگ اور سردی کے باعث چھٹیوں کو 9 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔

تعطیلات ختم ہونے کے بعد  پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل  گئے تاہم  شدید سردی کی وجہ سے اسکول کی ٹائمنگ 09:30 کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں